Tuesday, May 31, 2022

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو سروری قادری رحمة الله تعالى عليه


 

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو سروری قادری رحمة الله تعالى عليه کی ولادت ١٠٣٩ه‍ کو موضع اعوان شور کوٹ ضلع جھنگ پنجاب پاکستان میں ہوئی۔ آپ کا سلسلۂ نسب ٢٩ واسطوں سے سیدنا علی المرتضیٰ کرم الله وجہہ الکریم تک پہنچتا ہے۔ آپ ولی کامل، صوفی شاعر اور اکابر اولیائے پاکستان سے ہیں۔ آپ نے تقریباً ١٤٠ کتب تحریر فرمائیں جبکہ آپ کی نصیحتوں سے بھرپور پنچابی شاعری کو بہت شہرت حاصل ہے۔ آپ نے ٦٣ سال کی عمر میں شبِ جمعہ یکم جمادی الاخری ١١٠٢ھ کو وصال فرمایا۔ مزار مبارک قصبہ دربار سلطان باہو نزد گڑھ مہاراجہ جھنگ پاکستان میں مرجع خاص و عام ہے جہاں ہزاروں عقیدت مند حاضر ہو کر من کی مرادیں پاتے ہیں۔ (تذکرۂ اولیائے پاک و ہند، مناقب سلطانی)

No comments:

Post a Comment

مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ

  مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ کی ولادت 11 شعبان 1339ھ کو قصبہ گھو...