صاحب کتاب الشفاء، قاضی امام ابو الفضل عیاض بن موسی بن عیاض مالکی مغربی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی ولادت مغرب اور موجودہ اسپین کے سرحد علاقے سبتہ یا سیوتا میں ماہ شعبان المعظم 476ھ مطابق 1083ء میں ہوئی۔ آپ مشہور ادیب، مؤرخ، فقیہ، محدث اور عاشق رسول ﷺ ہیں۔ یوں تو آپ کی تصانیف کی تعداد 22 کے قریب کے مگر آپ خصوصاً اپنی مایہ ناز کتاب مستطاب ”الشفاء بتعریف حقوق المصطفی“ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ اس کتاب کی تقریباً 26 کے قریب شروحات و تلخیصات ہو چکی ہیں۔ علماء فرماتے ہیں کہ جس گھر میں یہ کتاب ہو وہاں جادو کا اثر نہ ہوگا اور اس کا پڑھنے والا بیماریوں، ڈوبنے اور جلنے سے محفوظ رہے گا۔ آپ کا شمار مالکی مذہب کے اساطین اور مراکش کے سات مشہور اقطاب میں ہوتا ہے۔ آپ نے 68 برس کی عمر میں 9 جمادی الاخری 544ھ مطابق 1145ء شب جمعہ کو وصال فرمایا، مزار مبارک مغرب (موروکو) کے شہر مراکش کی فصیل کے اندر ہے۔ (بستان المحدثین، کتاب الشفاء)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ
مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ کی ولادت 11 شعبان 1339ھ کو قصبہ گھو...
-
مرید و خلیفۂ اعلی حضرت، تلمیذ صدر الشریعہ، فقیہ زماں، حضرت علامہ مولانا مفتی ابو المظفر عبد المصطفی غلام جان قادری رضوی رضی اللہ عنہ کی ولا...
-
شیخ المشائخ، قطب الاقطاب، حضرت شاہ جلال الدین حسین بخاری سہروردی المعروف مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت شب برأت یعن...

No comments:
Post a Comment