Friday, June 10, 2022

امام المحدثین، حضرت امام ابو الحسن علی بن عمر بغدادی دارقطنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

شیخ الاسلام، امام المحدثین، حضرت امام ابو الحسن علی بن عمر بغدادی دارقطنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 306ھ میں محلہ دار قطن بغداد عراق میں ہوئی۔ آپ ماہر علم حديث، علل حديث، اسمائے رجال حديث، عالم باعمل، مفسر، قاری، فقیہ، نحو و تجوید کے ماہر، نہایت ذہین اور ”سنن دارقطنی“ سمیت 80 کتب کے مصنف ہیں۔ امام حاکم نیشاپوری، ابو حامد اسفرائنی، اور ابو نعیم اصبہانی جیسے بڑے محدثین کا شمار بھی آپ کے تلامذہ میں ہوتا ہے۔ 8 ذی القعدہ 385ھ کو وصال فرمایا، فقیہ ابو حامد اسفرائنی نے نماز جنازہ پڑھائی اور سیدنا معروف کرخی کے مزار سے متصل قبرستان باب حرب بغداد میں سپرد خاک کیے گئے۔ (سیر اعلام النبلاء، تذکرۃ الحفاظ، بستان المحدثین)


Shaykh al-Islam, Imam al-Muhaddithin, Imam Abu al-Hasan Ali ibn Umar Daraqutni (Alayhir Rahmah) was born in 306 AH in the town of Dar Qutn, Baghdad, Iraq. He was an expert in the science of Hadith; Ilal al-Hadith; and Asma ar-Rijaal, a pious practicing scholar, Quranic exegetist, an expert in quranic connotation and diacritization, very intelligent, and author of Sunan Daraqutni and 80 other books. Great hadith masters like Imam Hakim, Al-Isfarani, and Abu Nu’aym are among his students. He passed away on 8th Dhu al-Qa’dah 385 AH, Faqih Abu Hamid al-Isfaraini led his funeral prayer and was laid to rest in the graveyard of Sayyiduna Ma’roof Karkhi, Bab Harb, Baghdad. [Siyar A’laam an-Nubala, Tazkirat al-Huffaz, Bustan al-Muhaddithin]

Wednesday, June 8, 2022

، جگر گوشۂ مفسر اعظم، شیخ الاسلام والمسلمین، تاج الشریعہ، مفتی محمد اختر رضا خان حنفی قادری نوری رضوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

وارث علوم اعلی حضرت، نبیرۂ حجۃ الاسلام، جانشین مفتیٔ اعظم، جگر گوشۂ مفسر اعظم، شیخ الاسلام والمسلمین، تاج الشریعہ، مفتی محمد اختر رضا خان حنفی قادری نوری رضوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 26 محرم الحرام 1362ھ مطابق 2 فروری 1943ء بروز منگل بریلی شریف میں ہوئی۔ آپ بلاشبہ اپنے عہد کے سب سے زیادہ قد آور، علمی، متقی، محترم، مکرم، محبوب اور بااثر شخصیات میں سے تھے۔ آپ بہت بڑے عاشق رسول ﷺ، متحبر عالم، عظیم محقق، ماہر فقیہ، مایہ ناز شاعر، بہترین مصنف، محتاط مترجم، تقویٰ و استقامت کے پیکر، یادگار اسلاف، حق و صداقت کے علم بردار، صاحب بصارت، عظیم روحانی شخصیت، اور جامع فضائل و کمالات تھے۔ 7 ذی القعدہ 1439ھ بمطابق 20 جولائی 2018 بروز جمعہ مغرب کے لیے وضو فرمایا اور جب اذان شروع ہوئی تو ’’یا اللہ! یا اللہ! یا اللہ! اللہ اکبر! اللہ اکبر!‘‘ کی صدا بلند فرمائی اور ان آخری الفاظ کے ساتھ وصال باکمال فرمایا۔ آپ کے جنازے میں لاکھوں لاکھ مریدین، محبین، معتقدین، متوسلین نے شرکت کی۔ ازہری گیسٹ ہاؤس، بریلی شریف، ہندستان میں آپ کا مزار پرانوار نزول رحمت اور دعاؤں کی قبولیت کا مقام ہے۔

مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ

  مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ کی ولادت 11 شعبان 1339ھ کو قصبہ گھو...