Tuesday, May 31, 2022

امام العدن، قطب ربانی، شمس الشموس، شیخ سید ابو بکر بن عبد اللہ عیدروس باعلوی شاذلی شافعی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

امام العدن، قطب ربانی، شمس الشموس، شیخ سید ابو بکر بن عبد اللہ عیدروس باعلوی شاذلی شافعی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 851ھ میں تریم (صوبہ حضرموت) یمن میں ہوئی۔ آپ قطب وقت، ولی شہیر، عالم دین، شاعر اسلام، شیخ طریقت، صاحب کرامات اور بانی جامع مسجد عیدروس ہیں۔ آپ کا ”دیوان العدنی“ مشہور و معروف ہے۔ منقول ہے کہ جنوبی عرب علاقوں میں قھوہ (کوفی) کو بھی آپ ہی نے متعرف کروایا۔ 14 شوال 914ھ شب منگل وصال فرمایا۔ مزارشریف جامع مسجد عیدروس (کریتر، یمن) سے متصل شمال میں مرجع خلائق ہے۔ (شذرات الذھب، الأعلام للزركلي، النور السافر عن اخبار قرن العاشر)

No comments:

Post a Comment

مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ

  مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ کی ولادت 11 شعبان 1339ھ کو قصبہ گھو...