سراج الاولیاء، تاج الاصفیاء، مظہر سرکار اعلی، حضرت، خلیفہ حضور قطب مدینہ، حضرت علامہ شاہ عبدالوحید فاروقی فریدی بنارسی رضی اللہ تعالی عنہ، آپ کی ولادت 11 ربیع الاآخر 1337 ھ بوقت جمعہ ہوئی.نسلا فریدی فاروقی ہیں ۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت بابا فریدالدین گنج شکر سے ہوتے ہوئے امیرالمومین حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سےجا ملتاہے۔
حضور شیر بنارس کوتقریبً دوسال حضور قطب بنارس علامہ شاہ عبدالحمید فاروقی رضی اللہ عنہ کی آغوش ولایت میں پروان چڑھنے کا موقع میسرآیا .آپ نے ابتدائی تعلیم عربی و فارسی دادی جان و والدگرامی سے حاصل کی .اعلی تعلیم کے لئے خلیفہ اعلی حضرت مفسرقرآن حضرت علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت بابرکت میں حاضرہوکر علوم اسلامیہ کے ساتھ طب بھی حاصل کیا۔
١٣ صفرالمظفر ١٤٠٨ ھ بروز جمعرات کو وصال فرمایا، مزار اقدس شکر تلاب گنبد حضور قطب بنارس میں مرکزتجلات ہے
(تذکرہ حضور قطب بنارس ۔و۔مذہبی دنیا )

No comments:
Post a Comment