حضرت سیدتنا اسماء بنت ابوبکر الصدیق رضی الله عنہما ہجرت سے 27 برس پہلے پیدا ہوئیں۔ آپ کا شمار قدیم الاسلام صحابیات میں ہوتا ہے۔ آپ کی ذات ان گنت خوبیوں اور فضائل وکمالات کی جامع ہے۔ آپ کے والد صدیق اکبر اور شوہر سیدنا زبیر بن العوام رضی الله عنہما دونوں ہی عشرۂ مبشرہ میں سے ہیں۔ عشق رسول ﷺ، دین داری، حق گوئی، جرأت و دلیری، صبر و استقلال اور تسلیم و رضا ساری زندگی آپ کا طرۂ امتیاز رہا۔ 27 جمادی الاولیٰ 73ھ یعنی اپنے بیٹے سیدنا عبد الله بن زبیر رضی الله عنہ کی شہادت کے دس روز بعد اس دارِ فانی سے انتقال فرمایا۔ وفات شریف کے وقت آپ کی عمر مبارک سو برس تھی اور اس قدر سِن رسیدہ ہونے کے باوجود آپ کا کوئی دانت نہ گرا تھا اور عقل و حواس بھی بالکل صحیح وسلامت تھے۔ (معرفة الصحابہ، الاستیعاب، الاصابہ)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ
مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ کی ولادت 11 شعبان 1339ھ کو قصبہ گھو...
-
مرید و خلیفۂ اعلی حضرت، تلمیذ صدر الشریعہ، فقیہ زماں، حضرت علامہ مولانا مفتی ابو المظفر عبد المصطفی غلام جان قادری رضوی رضی اللہ عنہ کی ولا...
-
شیخ المشائخ، قطب الاقطاب، حضرت شاہ جلال الدین حسین بخاری سہروردی المعروف مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت شب برأت یعن...

No comments:
Post a Comment