Friday, July 15, 2022

شیخ الاسلام والمسلمین، صاحب ہدایہ، حضرت علامہ برہان الحق والدین ابو الحسن علی بن ابو بکر فرغانی مرغینانی حنفی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

امام اجل، شیخ الاسلام والمسلمین، صاحب ہدایہ، حضرت علامہ برہان الحق والدین ابو الحسن علی بن ابو بکر فرغانی مرغینانی حنفی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 511ھ مرغینان، نزد فرغانہ، ازبکستان میں ہوئی۔ آپ عظیم حنفی محقق و فقیہ اور صاحب تخریج و ترجیح (مجتہد مقید) ہیں۔ فقہ حنفی کی بے مثال کتاب ہدایہ شریف آپ ہی نے تصنیف فرمائی۔ آپ کا وصال 15 ذوالحجہ 593ھ کو ہوا۔ علاقہ ماوراء النہر سمرقند میں ایک ایسا قبرستان تھا جس میں فقہ حنفی کے ماہر علماء جن میں سے ہر ایک کا نام محمد تھا چار سو کی تعداد میں دفن ہوئے اس قبرستان کا نام ہی ’’تربۃ المحمدین‘‘ تھا اسی لیے آپ کا وصال ہوا تو وہاں کے لوگوں نے انہیں تربۃ المحمدین میں دفن نہیں ہونے دیا کیونکہ آپ کا نام محمد نہیں تھا حالانکہ آپ اپنے وقت کے جلیل القدر اور ماہر و کامل عالم تھے۔ لہذا آپ کو ریشتان، فرغانہ، ازبکستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ (تاریخ الاسلام، فتاوی رضویہ، بہار شریعت)


Shaykh al-Islam wa al-Muslimeen, Author of al-Hidayah, Allamah Burhan al-Haq wa al-Deen Abu al-Hasan Ali bin Abu Bakr Fergani Marginani Hanafi (Alayhi Rahmah) was born in 511 AH in Marginan near Fergana, Uzbekistan. He was a great Hanafi scholar, researcher, and jurist. He was amongst the Ashab al-Takhrij and Tarjih (Mujtahid Muqayyad i.e. the dependant legist). Al-Hidayah Sharh al-Bidayah, the unique book of Hanafi jurisprudence, was written by him. He passed away on 15 Dhu al-Hijjah 593 AH. There was a cemetery named ‘‘Turbat al-Muhammadiyyin’’ in Samarkand in the Transoxiana area where 400 scholars of Hanafi jurisprudence, each of whom was named ‘‘Muhammad’’, were buried. The people there did not allow him to be buried in Tarbat al-Muhammadiyyin because his name was not Muhammad even though he was a glorious and expert scholar of his time. Therefore, he was buried in Reshtan, Fergana, Uzbekistan. [Tarikh al-Islam, Fatawa Ridawiyyah, Bahar-e-Shari’at]

No comments:

Post a Comment

مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ

  مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ کی ولادت 11 شعبان 1339ھ کو قصبہ گھو...