Saturday, June 4, 2022

استاذ العلماء، حضرت علامہ مولانا محمد عمر اچھروی صدیقی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

مناظر اہل سنت، استاذ العلماء، حضرت علامہ مولانا محمد عمر اچھروی صدیقی رحمۃ اللہ تعالی علیہ 1319ھ کو قصبہ شیروکانہ نزد قصور پنجاب پاکستان میں پیدا ہوئے۔ آپ مرید حضرت میاں شیر محمد شرقپوری، سید محمد اسماعیل شاہ المعروف حضرت کرمانوالہ کے فیض یافتہ، جامع منقول و معقول، مایہ ناز عالم دین، عوامی خطیب، مناظر اعظم، 150 یا اس سے زائد مناظروں کے فاتح، اور مصنف کتب کثیرہ ہیں۔ آپ کی تصانیف میں سے مقیاس حنفیت، مقیاس وہابیت، مقیاس نور، اور مقیاس الصلاۃ وغیرہ کے کئی ایڈیشن چھپ چکے ہیں۔ 16 سال جامع مسجد داتا گنج بخش میں خطابت فرمائی، عوامی انداز میں ایسی علمی گفتگو فرماتے کہ عوام و علماء یکساں مستفیض ہوتے۔ ہر روز قرآن مجید کے پانچ پاروں کی تلاوت اور شب بیدار ی آپ کے معمولات میں سے تھے۔ 2 ذو القعدہ 1391ھ کو وصال فرمایا، تدفین اچھرہ لاہور میں ہوئی۔ (تذکرہ علمائے اہل سنت وجماعت لاہور، مولانا محمد عمر اچھروی کی علمی خدمات، تذکرہ اکابر اہل سنت)


The acclaimed advocate of the Sunni creed, Allamah Muhammad Umar Ichrawi (Alayhir Rahmah) was born in 1319 AH in Sheru Kana near Kasur, Punjab, Pakistan. He was a disciple of Miyan Sher Muhammad Sharqpuri, companion of Hazrat Karmanwala, exceptional scholar, public speaker, victorious debater in 150 or more debates, and prolific author. Numerous editions of his books: Miqyas-e-Hanafiyyat, Miqyas-e-Wahabiyat, Miqyas-e-Noor, Miqyas al-Salat, etc. have been published. For 16 years, he served as the head preacher of Jam’i Masjid Data Ganj Bakhsh. Especially renowned for his articulate and thought-provoking sermons, he was able to effectively teach complex matters to the public. Reciting 5 Chapters of the Holy Quran and standing in worship at night was his daily routine. He passed away on the 2nd Dhu al-Qa’dah 1391 AH and was laid to rest in Ichhra, Lahore. [Tazkirah Ulama-e-AhleSunnat wa Jama’at Lahore, Mawlana Muhammad Umar Icharwi ki Ilmi Khidmat, Tazkirah Akabir-e-AhleSunnat]

No comments:

Post a Comment

مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ

  مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ کی ولادت 11 شعبان 1339ھ کو قصبہ گھو...