Sunday, May 29, 2022

مجازِ طریقت، حضرت مولانا الحاج عبد الستار اسماعیل کاٹھیاواری قادری رضوی رحمۃ الله تعالی علیہ


مجازِ طریقت، حضرت مولانا الحاج عبد الستار اسماعیل کاٹھیاواری قادری رضوی رحمۃ الله تعالی علیہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ الله تعالی علیہ کے خلیفہ اور جماعت رضائے مصطفیٰ ﷺ کے ستونوں میں سے تھے۔ رنگون کے امیر ترین لوگوں میں سے ہونے کے باوجود آپ کو دین کے لیے بہت زیادہ فکر تھی۔ چنانچہ قرآن و سنت کی تعلیمات یعنی مسلکِ اعلیٰ حضرت کو عام کرنے کے لیے آپ افریقہ گئے اور تبلیغی کاوشوں میں سرگرم عمل رہے۔ 19 شوال 1354ھ مطابق 1936ء کو وصال فرمایا۔ 122 کییٹ سٹریٹ، ایسٹکورٹ، جنوبی افریقہ میں آپ کا مزار پرانوار ابتداً نامعلوم تھا مگر پھر 1968ء میں علامہ ابراہیم خوشتر صدیقی قادری رضوی علیہ الرحمہ جنوبی افریقہ تشریف لائے اور اس کی نشاندہی فرمائی۔ (تجلیاتِ خلفائے اعلیٰ حضرت)


Majaaz-e-Tariqat, Hadrat Mawlana Al-Haaj Abdus Sattar Ismail Kathiawari Qadiri Ridawi (Alayhir Rahmah) was a Khalifa of AlaHazrat Imam Ahmad Rida Khan Qadiri (Alayhir Rahmah) and was one of the pillars of Jama’at Raza-e-Mustafa ﷺ. He had a great sense of concern for the religion even though he was from amongst the wealthy of Rangoon. Thus, he went to Africa to spread the teachings of the Quran and Sunnah i.e. Maslak-e-AlaHazrat and did a lot of propagation. He passed away on the 19th of Shawwal 1354 AH (1936 CE). His blessed resting place at 122 Keate St, Estcourt, South Africa was unknown until Allamah Ibrahim Khushtar Siddiqui Qadiri Ridawi (Alayhir Rahmah) came to South Africa in 1968 and identified it. [Tajalliyat-e-Khulafa-e-AlaHazrat]

 

No comments:

Post a Comment

مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ

  مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ کی ولادت 11 شعبان 1339ھ کو قصبہ گھو...