Saturday, July 9, 2022

شیخ المشائخ، قطب الاقطاب، حضرت شاہ جلال الدین حسین بخاری سہروردی المعروف مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

شیخ المشائخ، قطب الاقطاب، حضرت شاہ جلال الدین حسین بخاری سہروردی المعروف مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت شب برأت یعنی 15 شعبان 706ھ کو اوچ شریف، ضلع بہاولپور، جنوبی پنجاب میں ہوئی۔ آپ مرید و خلیفہ شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی، تین سو سے زائد مشائخ کے خلیفہ، علوم اسلامیہ میں ماہر، استاذ العلماء و المشائخ اور مؤثر شخصیت تھے۔ آپ نے سیر و سیاحت بہت فرمائی اور تقریباً تمام ممالک اسلامی میں علمائے عظام اور صوفیائے کرام سے فیوض و برکات حاصل کیے اسی لیے جہاں گشت کے لقب سے مشہور ہوئے۔ یوم عید قرباں 10 ذوالحجہ 785ھ بروز بدھ مغرب کے وقت وصال فرمایا، مزار مبارک اوچ شریف میں معروف ہے۔ (مرآۃ الاسرار، یادگار سہروردیہ)


Shaykh al-Mashaikh, Qutb al-Aqtab, Sayyiduna Shah Jalaluddin Husayn Bukhari Suhrawardi alias Makhdoom Jahaniyaan Jahan Gasht (Alayhir Rahmah) was born on the night of salvation i.e. 15th Sha’ban 706 AH in Uch Sharif, Bahawalpur district, Southern Punjab. He was a murid and Khalifah of Shaykh Bahauddin Zakariyya Multani, Khalifah of more than 300 Sufi gnostics, an expert in the fields of Islamic knowledge, teacher of scholars and spiritual guides, and an influential personality. He traveled to almost all Islamic countries to gain blessings from the scholars and Sufis thus got famous with the title, ‘‘Jahan Gasht’’. He passed away on Wednesday, 10  Dhu al-Hijjah 785 AH (i.e. Eid al-Adha) at the time of sunset. His blessed mausoleum is famous in Uch Sharif. [Mirat al-Asrar, Yadgar-e-Suhrawardiyah]

الدہر، سلطان الفضلاء،حضرت علامہ حافظ ابو عبد الرحمن عبد العزیز پرہاروی چشتی نظامی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

علامۃ الدہر، سلطان الفضلاء، صاحب علم لدنی، حضرت علامہ حافظ ابو عبد الرحمن عبد العزیز پرہاروی چشتی نظامی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 1206ھ میں بستی پرہاراں، مضافات کوٹ ادو، ضلع مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان میں ہوئی۔ آپ 270 سے زائد علوم عقلیہ و نقلیہ میں ماہر تھے جن میں قرآن و اصول قرآن کے 80، فقہ و حدیث کے 90، علم و ادب کے 20، حکمت و طبیعات کے 40، ریاضی کے 30، الٰہیات کے 10 اور حکمتِ عملیہ کے 3 علوم پر آپ کو مہارت تامہ حاصل تھی۔ آپ نے بہت سے ایسے علوم جو ناپید ہو چکے تھے انہیں دوبارہ زندہ فرمایا اور ان میں مزید اضافہ بھی فرمایا۔ تقریباً 33 سال کی مختصر عمر پانے کے باوجود 90 علوم پر مشتمل 200 سے زائد کتب تصنیف فرمائیں جن میں درس نظامی میں رائج علم الکلام کی مشہور کتاب شرح عقائد نسفیہ کی بہترین اور ضخیم عربی شرح ’’النبراس‘‘ مشہور ہے۔ 1239ھ میں وصال فرمایا، عرس شریف 8 اور 9 ذوالحجہ کو منایا جاتا ہے۔ مزار شریف بستی پرہاراں، مضافات کوٹ ادو، ضلع مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان میں منبع انوار ہے۔ (تذکرہ اکابر اہلسنت، احوال و آثار علامہ عبد العزیز پرہاروی) 


Scholar of Era, Leader of Gnostics, Possessor of Ilm Ladunni, Allamah Hafiz Abu Abdur Rahman Abdul Aziz Pirharwi Chishti Nizami (Alayhir Rahmah) was born in 1206 Hijri in Basti Pirharan, near Kot Addu, Muzaffargarh, Punjab, Pakistan. He was well versed and had comprehensive skills in more than 270 branches of knowledge which includes 80 branches of Quran and Principles of Quran, 90 of Jurisprudence and Hadith, 20 of art and sciences, 40 of medicine and physics, 30 of Mathematics, 10 of theology and 3 branches of strategy. He revived many branches of knowledge that had been extinct and further expanded them. Despite his short life span of almost 33 years, he authored more than 200 books in 90 sciences among which ‘‘Al-Nibras’’, an excellent and comprehensive Arabic commentary on the famous book of Dars Nizami, ‘‘Sharh Aqaid al-Nasfiyah’’, is quite popular. He passed away in 1239 AH, his ‘Urs is celebrated on 8 and 9 Dhu al-Hijjah. His luminous resting place is located at Basti Pirharan, near Kot Addu, Muzaffargarh, Punjab, Pakistan. [Tazkirah Akabir Ahl-e-Sunnat, Ahwaal wa Aasaar Allamah Abdul Aziz Pirharwi]

محافظ اسلام، سفیر امام عالی مقام، حضرت سیدنا امام مسلم بن عقیل رضی اللہ تعالی عنہ


 

محافظ اسلام، سفیر امام عالی مقام، حضرت سیدنا امام مسلم بن عقیل رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت کوفہ میں ہوئی۔ آپ حضرت سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کے بھائی حضرت عقیل بن ابو طالب کے بیٹے، سید الشہداء سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ و ارضاہ کے چچا زاد بھائی، نائب اور جان نثار اصحاب میں سے ہیں۔ 9 ذوالحجہ 60ھ میں جام شہادت نوش فرمایا۔ آپ کا مزار مبارک کوفہ کی جامع مسجد جسے مسجد انبیاء بھی کہتے ہیں کے پاس فیوض و برکات کا منبع ہے۔ (تاریخ دمشق، الکامل فی التاریخ، مرآۃ الزمان) 


Defender of Islam, Ambassador of Imam Aali Maqam, Sayyiduna Muslim bin Aqeel (RadiyAllahu Anhu) was born in Kufa. He is the son of Sayyiduna Ali al-Murtada’s (may Allah ennoble his face) brother Aqeeel bin Abi Talib, Sayyiduna Imam Husayn’s (RadiyAllah Anhu wa Ardaah) cousin brother, representative, and one of his staunch devotees. He embraced martyrdom on 9th of Dhu al-Hijjah 60 AH. His blessed mausoleum is the centre of spiritual blessings and upliftment near Jaami’ Masjid of Kufa also known as Masjid Anbiya. [Tarikh Dimashq, Al-Kamil fi al-Tarikh, Mirat al-Zaman]

Sunday, July 3, 2022

خلیفۂ قطب مدینہ، استاذ حکیم الامت، حضرت علامہ مفتی حافظ عزیز احمد قادری بدایونی رحمۃ اللہ علیہ


 

قطب لاہور، خلیفۂ قطب مدینہ، استاذ حکیم الامت، حضرت علامہ مفتی حافظ عزیز احمد قادری بدایونی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 1319ھ مطابق 1901ء کو آنولہ، بانس بریلی، یو پی، ہندستان میں ہوئی۔ آپ حافظ و قاری قرآن، حافظ بخاری، فاضل مدرسہ قادریہ بدایون، خطیب عیدگاہ جامعہ نعیمیہ، ماہر علوم نقلیہ و عقلیہ، استاذ العلماء، شیخ الحدیث والتفسیر، مفتی اسلام، فقیہ، محدث، مدرس، مصنف، زیارت اعلی حضرت سے مشرف، عارف باللہ، اور خلیفۂ قطب مدینہ تھے۔ 3 ذوالحجہ 1409ھ مطابق 7 جولائی 1989ء بروز جمعۃ المبارکہ لاہور میں وصال فرمایا۔ مزار شریف قبرستان حضرت جان محمد حضوری، نزد چوک گڑھی شاہو، لاہور میں ہے۔ (تعارف علمائے اہلسنت، احوال و آثار مفتی عزیز احمد قادری بدایونی)


Qutb of Lahore, Khalifah of Qutb-e-Madinah, Teacher of Hakeem al-Ummah, Allamah Mufti Hafiz Aziz Ahmad Qadiri Badayuni (Alayhir Rahmah) was born in 1319 AH (1901 CE) in Aonla, Bans Bareilly, U.P., India. He was the Hafiz and Qari of Quran, Hafiz of Sahih Bukhari, and gained education from Madrasah Qadiriyyah Budaun. He was an expert in all the fields of Islamic knowledge. He was the teacher of scholars, Shaykh al-Hadith wa at-Tafsir, Mufti of Islam, Khateeb at Eidgah Jami’ah Na’eemiyah, jurist, hadith master, educator, author, gnostic, and spiritual successor of Qutb-e-Madinah. He had the privilege of seeing AlaHazrat. He passed away on Friday, 3rd Dhu al-Hijjah 1409 AH (7 July 1989 CE) in Lahore. His blessed resting place is situated in Jan Muhammad Huzoori graveyard near Garhi Shahu Chowk, Lahore. [Ta’aruf Ulama-e-AhleSunnat, Ahwaal wa Asaar Mufti Aziz Ahmad Qadiri Badayuni]

Wednesday, June 29, 2022

حضرت سیدنا ابو موسی عبد اللہ بن قیس اشعری یمنی رضی اللہ تعالی عنہ


 صحابیٔ رسول ﷺ، سید الفوارس، حضرت سیدنا ابو موسی عبد اللہ بن قیس اشعری یمنی رضی اللہ تعالی عنہ و ارضاہ کی ولادت زبید، صوبہ حدیدہ، یمن میں ہوئی۔ مکہ مکرمہ میں آ کر اسلام قبول کیا۔ پہلے ہجرت کر کے حبشہ چلے گئے پھر حبشہ سے کشتیوں پر سوار ہو کر تمام مہاجرین حبشہ کے ساتھ آپ بھی تشریف لائے اور خیبر میں حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ حافظ قرآن، خوش الحان قاری، اور فقیہ اسلام تھے۔ آپ کی ایک خاص کرامت یہ تھی کہ غیبی آوازیں آپ کے کان میں آیا کرتی تھیں۔ یمن، عدن، بصرہ اور کوفہ کے بالترتیب والی بنائے گئے۔ آپ سے 355 احادیث مروی ہیں۔ ذوالحجہ 44ھ یا 52ھ کو حمص، کوفہ یا مکہ مکرمہ میں وصال فرمایا۔ (طبقات ابن سعد، تذکرۃ الحفاظ، الوافی بالوفیات، الاعلام للزرکلی

Campanion of the Beloved Prophet ﷺ, Sayyid al-Fawaris, Sayyiduna Abu Moosa Abdullah bin Qays Ash’ari Yemeni (RadiyAllahu Anhu wa Ardah) was born in Zabid, Hudaydah Province, Yemen. He embraced Islam in Makkah Mukarramah. He first migrated to Abyssinia, then from Abyssinia, he boarded the boats with all the emigrants and was blessed to meet with the beloved Prophet ﷺ in Khyber. He was a memorizer and very good reciter of the Holy Qur’an, and a jurist of Islam. One of his special virtues was that he would listen to unseen voices. He was made the governor of Yemen, Aden, Basra, and Kufa respectively. 355 sacred traditions have been narrated from him. He passed away in Homs, Kufa or Makkah in Dhu al-Hijjah 44 or 52 AH. [Tabaqat Ibn Sa’d, Tazkirat al-Huffaz, Al-Wafi bi al-Wafiyat, Al-A’lam li az-Zirikli]


Tuesday, June 28, 2022

گیارہوی صدی کے مجدد، خاقان اعظم، سلطان افخم شہنشاہ ہند، محی الدین ابو المظفر غازی محمد اورنگ زیب بہادر عالمگیر رحمۃ اللہ تعالی علیہ



گیارہوی صدی کے مجدد، خاقان اعظم، سلطان افخم
 شہنشاہ ہند، محی الدین ابو المظفر غازی محمد اورنگ زیب
 بہادر عالمگیر رحمۃ اللہ تعالی علیہ 15 ذو القعدہ 1027ھ مطابق 3 نومبر 1618ء احمد آباد اور مالوہ کی سرحد پر واقع دہود میں پیدا ہوئے۔ آپ شہزادۂ مجدد الف ثانی خواجہ محمد معصوم سرہندی کے مرید، عالم و فاضل، عابد و زاہد اور دین اسلام کو تر و تازگی دینے والے مجدد وقت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہادر، بردبار اور خوف خدا رکھنے والے بادشاہ بھی تھے۔ ہندستان، افغانستان اور تبت پر آپ کی حکومت تھی۔ آپ کے عہد سلطنت کا سب سے بڑا علمی کارنامہ فقہ حنفی کے فتاوی کا عظیم مجموعہ ’’فتاوی عالمگیری‘‘ کی تدوین ہے۔ جن علماء و فقہاء نے اس پر کام کیا آپ نے انہیں 2 لاکھ روپے اور 200 قرش سونا نذرانہ میں دیا۔ پچاس سال ایک ماہ پندرہ دن تک منصب اقتدار پر فائز رہنے کے بعد 28 ذو القعدہ 1118ھ مطابق 3 مارچ 1707ء بروز جمعہ بعد نماز فجر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے وصال فرمایا۔ مزار شریف خلد آباد، ضلع اورنگ آباد، مہاراشٹر، ہندستان میں ہے۔ (منتخب اللباب، سالنامہ باغ فردوس مجددین اسلام نمبر، تفسیر نعیمی)



Mujaddid of 11th Century, Emperor of India, Sultan Muhyuddin Abu al-Muzaffar Ghazi Muhammad Aurangzeb Bahadur Aalamgir (Alayhir Rahmah) was born on 15th Dhu al-Qa’dah 1027 AH (3 November 1618 CE) in Dhod between the border of Ahmadabad and Malva. He was a disciple of the son of Mujaddid Alf-e-Saani Khwajah Muhammad Ma’soom Sirhindi. He was not only an Islamic scholar, devout worshiper, pious ascetic, and revivalist of his age, but he was also a brave and tolerant king who was filled with Divine fear. He ruled over India, Afghanistan, and Tibet. The greatest scholarly achievement of his reign was the compilation of ‘Fatawa Aalamgiri’, which is the great compilation of Hanafi Fiqh. He presented 2 Lac Rupees and 200 Qirsh Gold to the scholars and jurists who were assigned to this task. After ruling for fifty years, one month, and fifteen days, he passed away on Friday, 28th Dhu al-Qa’dah 1118 AH (3 March 1707) after fajr while reciting Kalimah Tayyibah. His blessed resting place is situated in Khuldabad, Aurangabad district, Maharashtra, India. [Mukhtasar al-Lubab, Yearly Bagh-e-Firdous Mujaddidin-e-Islam Number, Tafsir Na’eemi]


Sunday, June 26, 2022

محدث اسلام، حافظ الحدیث، ابو القاسم سلیمان بن احمد طبرانی حنبلی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

صاحب معاجم ثلاثہ، محدث اسلام، حافظ الحدیث، ابو القاسم سلیمان بن احمد طبرانی حنبلی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت فلسطین کے شہر عکا نزد طبریہ میں صفر المظفر 260ھ میں ہوئی۔ طلب علم کے لیے آپ نے حرمین طیبین، شام، یمن، مصر، بغداد، کوفہ، بصرہ، اور اصبہان وغیرہ کے اسفار کیے، ایک ہزار سے زائد محدثین کرام سے استفادہ کیا، تین لاکھ حدیثیں روایت فرمائیں، لاکھوں احادیث حفظ فرمائیں، اور بحیثیت محدث اصبہان میں 60 سال قیام فرمایا۔ آپ کی تمام تصانیف میں معاجم ثلاثہ (معجم کبیر، اوسط، صغیر) آپ کی وجہ شہرت ہیں۔ منقول ہے کہ دشمنان دین نے آخری عمر میں آپ پر جادو کروا دیا جس سے آپ بینائی سے محروم ہو گئے اور 27 یا 28 ذو القعدہ 360ھ میں تقریباً سو سال اور دس ماہ کی طویل عمر پا کر وصال فرمایا۔ آپ کی نماز جنازہ امام ابو نعیم اصبہانی علیہ الرحمہ نے پڑھائی اور اصبہان میں صحابیٔ رسول حممۃ الدوسی رضی اللہ تعالی عنہ کے پہلو میں آرام فرما ہوئے۔ (تذکرۃ الحفاظ، سیر اعلام النبلاء، طبقات الحنابلہ، محدثین عظام حیات و خدمات)


Muhaddith of Islam, Hafiz al-Hadith, Abu al-Qasim Sulayman bin Ahmad Tabarani Hanbali (Alayhir Rahmah) was born in the city of Palestine named Akka near Tabariya in Safar 260 AH. In order to quench his thirst for gaining religious knowledge, he traveled to Haramayn Tayyibayn, Syria, Yemen, Egypt, Baghdad, Kufa, Basra, Isfahan, etc. He learned from more than 1000 hadith masters, narrated 300,000 Ahadith, memorized hundreds of thousands of sacred traditions, and stayed in Isfahan as a Muhaddith for 60 years. Out of all his books, Ma’ajim-e-Salasah (Mu’jam Kabir, Awsat, and Saghir) are the reason for his prominence. It is narrated that the enemies of Islam cast a magic spell upon him in his last days. Due to it, he lost his eyesight and passed away on 27th or 28th Dhu al-Qa’dah 360 AH at the age of 100 years and 10 months. His funeral prayer was led by Imam Abu Nu’aym Isfahani (Alayhir Rahmah) and was laid to rest beside the companion of the beloved Prophet ﷺ, Sayyiduna Humamah ad-Dawsi RadiyAllahu Anhu. [Tazkirat al-Huffaz, Siyar A’laam an-Nubala, Tabaqat al-Hanabilah]

حضرت علامہ مفتی قاری محمد مجیب علی قادری رضوی نوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

خلیفۂ مفتی اعظم و تاج الشریعہ، مبلغ اسلام، شہباز دکن، حضرت علامہ مفتی قاری محمد مجیب علی قادری رضوی نوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 22 رجب 1374ھ مطابق 16 مارچ 1955ء بروز بدھ حیدرآباد دکن میں ہوئی۔ آپ اعلی حضرت امام اہل سنت کے سچے شیدائی، سنتوں کے پابند، عالم باعمل، عقائد و اعمال میں خوب متصلب، مسلک اعلی حضرت کے داعی، اور اہل سنت وجماعت کے عظیم خطیب تھے۔ تاحیات اسلام و سنت کی اشاعت کے لیے کوشاں رہے۔ حیدرآباد میں مرکز اہل سنت کا قیام، دارالعلوم فیض رضا، رضا جامع مسجد، مدرسۃ البنات فاطمہ وغیرہ آپ کی بے لوث خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 25 ذو القعدہ 1442ھ مطابق 7 جولائی 2021 ء بروز بدھ وقت فجر وصال فرمایا۔ مزار شریف حیدآباد، دکن، ہندستان میں مرکز انوار و تجلیات ہے-


Khalifah of Mufti-e-Azam and Taaj al-Shari’ah, Preacher of Islam, Shahbaz-e-Deccan, Allamah Mufti Qari Muhammad Mujeeb Ali Qadiri Ridawi Noori (Alayhir Rahmah) was born on Wednesday, 22 Rajab 1374 AH (16 March 1955 CE) in Hyderabad Deccan. He was an ardent devotee of AlaHazrat, follower of the Sunnah, pious practicing scholar, steadfast upon Islamic beliefs and practices, representative of Maslak-e-AlaHazrat, and a great orator of Ahl as-Sunnah wa al-Jama’ah. He strived for the propagation of Islam and Sunnah all his life. The establishment of the Center of Ahl as-Sunnah in Hyderabad, Dar al-Uloom Faiz-e-Raza, Raza Jami’ Masjid, Madrasah al-Banaat Fatima, etc. is a testament to his selfless services. He passed away on Wednesday, 25 Dhu al-Qa’dah 1442 AH (7 July 2021 CE) at Fajr time. His blessed resting place in Hyderabad, Deccan, India is the center of spiritual blessings and upliftment.

Saturday, June 25, 2022

حضرت پیر سید جماعت علی شاہ نقشبندی محدث علی پوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ


امیر ملت، ابو العرب، حضرت پیر سید جماعت علی شاہ نقشبندی محدث علی پوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ 1257ھ مطابق 1841ء میں علی پور سیداں، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ آپ نجیب الطرفین سید، حافظ قرآن، عالم باعمل، شیخ المشائخ، مسلمانان برعظیم کے متحرک راہنما اور مرجع خاص و عام تھے۔ ایک زمانہ آپ سے مستفیض ہوا، ہزارہا ہندو اور عیسائی آپ کے دست حق پرست پر مشرف بہ اسلام ہوئے۔ آپ نے کم و بیش 50 مرتبہ حج و دربار رسالت ﷺ میں حاضری کا شرف پایا، سینکڑوں مساجد تعمیر کرائیں اور متععد مدارس قائم کیے۔ 26 ذی القعدہ 1370ھ مطابق 30 اگست 1951ء شب جمعہ وصال فرمایا، مزار مبارک علی پور سیداں، ضلع نارووال، پنچاب، پاکستان میں مرجع خلائق ہے۔ (تذکرہ اکابر اہل سنت، امیر ملت)


Ameer-e-Millat, Abu al-Arab, Pir Sayyid Jama’at Ali Shah Naqshbandi Muhaddith Alipuri (Alayhir Rahmah) was born in 1257 AH (1841 CE) in Alipur Syedan, Punjab. He was a Najib al-Tarafayn Sayyid, Hafiz of the Holy Qur'an, pious practicing scholar, shaykh of shaykhs, a dynamic leader of the Muslims, and a beloved personality of the people of sorts. An era benefitted from him. Thousands of Hindus and Christians converted to Islam at his blessed hands. He had the privilege of performing Hajj and visiting the August court of the beloved Prophet ﷺ more or less 50 times, built hundreds of mosques, and established numerous Islamic education centers. He passed away on Friday night, 26 Dhu al-Qa’dah 1370 AH (i.e. 30 August 1951). [Tazkirah Akabir-e-AhleSunnat, Ameer-e-Millat]

https://www.instagram.com/p/CfOPw--vI5n/?igshid=MDJmNzVkMjY=

 

Friday, June 24, 2022

الشيخ الصالح الفاضل، سیدنا شیخ ابو المفاخر محمد بن عبد الواحد الکبیر کتانی حسنی مالکی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

الشريف الولي الواصل، الشيخ الصالح الفاضل، سیدنا شیخ ابو المفاخر محمد بن عبد الواحد الکبیر کتانی حسنی مالکی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 1234ھ مطابق 1819ء میں ہوئی۔ آپ عالم دین، ولی کامل، عارف کبیر، متعدد سلاسل کے مجاز اور بانی زاویۂ کتانیہ کبری (نزد قطانین، فاس) ہیں۔ تصانیف میں سفرنامہ حج بنام ’’رحلة الفتح المبين في وقائع الحج وزيارة النبي الأمين“ یادگار ہے۔ خلیفۂ اعلی حضرت علامہ محمد عبد الحی کتانی محدث فاس آپ کے پوتے ہیں۔ 26 ذو القعدہ 1289ھ مطابق 1872ء شب اتوار وصال فرمایا۔ فاس (مراکش) میں مزار پرانوار معروف ہے۔ (اتحاف المطالع، شجرۃ النور الزکیہ، فھرس الفھارس، تذکرہ سنوسی مشائخ)


Al-Sharif al-Wali al-Wasil, Shaykh al-Salih al-Fadil, Sayyiduna Shaykh Abu al-Mafakhir Muhammad bin Abd al-Wahid al-Kabeer Kittani Hasani Maliki (Alayhir Rahmah) was born in 1234 AH (1819 CE). He was a prominent Islamic scholar, great wali, noble gnostic, shaykh of various Sufi orders, and the founder of Zawiyah Kittaniyah Kubra (near Qatanin, Fes). Among his books, the travelogue of Hajj called “Rihlat al-Fath al-Mubeen fi Waqa’i al-Hajj wa Ziyrat al-Nabiyy al-Ameen” is memorable. Caliph of AlaHazrat, Allamah Muhammad Abdul Hayyi al-Kittani Muhaddith of Fes is his grandson. He passed away on Sunday night, 26 Dhu al-Qa’dah 1289 AH (1872 CE). His blessed resting place is famous in Fes, Morocco. [Ithaaf Al-Matali’, Shajarat al-Noor al-Zakiyyah, Fahras al-Faharis, Tazkirah Sanusi Mashaikh]

Wednesday, June 22, 2022

حضرت سید ابو الحسن ابراہیم بن عبداللہ محض حسنی رضی اللہ عنہ


 

شہید باخمری، برادر نفس الزکیہ، حضرت سید ابو الحسن ابراہیم بن عبداللہ محض حسنی رضی اللہ عنہ کی ولادت 97ھ میں ہوئی۔ آپ عالم دین، راوی حدیث، شاعر اسلام، عابد و زاہد، شجاع و بہادر اور خاندان سادات کے جلیل القدر فرزند تھے۔ آپ کے معتقدین و معاونین میں امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں۔ 25 ذو القعدہ 145ھ بروز پیر شریف کوفہ اور واسط کے درمیانی علاقے باخمری میں شہید ہوئے اور یہیں آپ مزار شریف مرکز انوار و تجلیات ہے۔ (مقاتل الطالبین، الكامل فی التاریخ، الاعلام للزركلی)


Martyr of Bakhamra, Brother of Nafs al-Zakiyyah, Sayyid Abu al-Hasan Ibrahim bin Abdullah Mahd Hasani (RadiyAllahu Anhu) was born in 97 AH. He was a religious scholar, narrator of Hadith, poet of Islam, pious ascetic, devout worshiper, brave, gallant, and the glorious prince of Ahl Bayt. His followers and supporters include Imam-e-Azam Abu Hanifah (RadiyAllahu Anhu). He was martyred on Monday, 25th Dhu al-Qa’dah 145 AH in the Bakhmara area between Kufa and Wasit and this is where his blessed mausoleum is the center of divine blessings and spiritual upliftment. [Maqatil al-Talibin, Al-Kamil fi al-Tarikh, Al-A’laam li az-Zirikli]

Monday, June 20, 2022

حضرت سیدنا ابو المغیث حسین بن منصور حلاج رحمۃ اللہ تعالی علیہ


مشہور ولی کامل، زاہد کبیر، حضرت سیدنا ابو المغیث حسین بن منصور حلاج رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت قصبہ طور بیضاء صوبہ فارس ایران میں ہوئی۔ آپ خواجہ عمرو بن عثمان مکی کے مرید، امام جنید بغدادی کے صحبت یافتہ، عالم دین، صاحب دیوان، صاحب ریاضات و کرامات، اور اکابر اہل حال اولیائے کرام سے ہیں۔ آپ نے اپنے جسم کو ٹخنوں سے گھٹنوں تک تیرہ جگہوں سے بیڑیوں میں جکڑ رکھا تھا اور اسی حالت میں وہ دن رات میں ایک ہزار رکعت نفل ادا کرتے تھے۔ 23 ذی القعدہ 309ھ بروز منگل بغداد عراق میں جام شہات نوش فرمایا۔ مزار شریف الکرامہ ہسپتال بغداد کے عقب میں واقع ہے۔ (تذکرۃ الاولیاء، مرآۃ الاسرار، مکاشفۃ القلوب، وفیات الاعیان)


The famous Wali, Paramount Ascetic, Sayyiduna Abu al-Mughis Husayn bin Mansoor al-Hallaj (Alayhir Rahmah) was born in Toor Bayda, Persia, Iran. He was a disciple of Khwajah Amr bin Usman Makki, companion of Imam Junayd al-Baghdadi, pious practicing scholar, poet, man of marvels, and among the prominent and highly acclaimed Awliya of his time. He kept his body in shackles from thirteen places from ankle to knee and in this condition, he would perform 1000 rak'ats of Nafl prayers a day and night. He was martyred on Tuesday, 23 Dhu al-Qa’dah 309 AH in Baghdad, Iraq. His blessed mausoleum is located behind Al-Karamah Hospital Baghdad. [Tazkirat al-Awliya, Mirat al-Asrar, Mukashafat al-Quloob, Wafiyat al-A’yaan]

 

شہنشاہِ سخن مولانا حسن رضا حسن بریلوی قادری مارہروی رحمۃ اللہ علیہ


شہنشاہِ سخن مولانا حسن رضا حسن بریلوی قادری مارہروی -رحمۃ اللہ علیہ- ۴؍ ربیع الاوّل ۱۲۷۶ھ، مطابق یکم اکتوبر ۱۸۵۹ء کو مادر گیتی پر جلوہ گر ہوئے۔ آپ کے آباؤاَجداد دہلی کے رہنے والے تھے ۔ جد امجد محمد سعادت علی خان صاحب کی حیات تک آپ کا خاندان دہلی میں ہی رہا؛ مگر اُن کے وصال کے بعد مستقل بریلی میں سکونت اختیار کر لی۔ آپ کا خاندان علم و فضل میں معروف تھا۔ نسل د ر نسل فتوی نویسی کا سلسلہ آپ کے خاندان میں جاری ہوا، اور الحمد للہ اس وقت تک جاری ہے، اور یقینا بریلی اہل سنت کا مرکز ہے۔


آپ کے والد ماجد مولانا نقی علی خان -علیہ رحمۃ الحنان- کی ذات ستودہ صفات عوام تو عوام علما کا بھی مرجع تھی۔ اور دور دراز سے لوگ مسائل شرعیہ میں اُن سے رجوع کرتے۔ یوں آپ نے ایک علمی گھرانے میں آنکھ کھولی اور علم و فضل میں یکتاے روزگار ہستیوں کی آغوش میں پرورش پائی۔ نثر نگاری ہویا شعرو سخن، ہر میدان میں آپ کا خاندان ایک امتیازی حیثیت کا حامل تھا۔


اِبتدائی تعلیم اپنے والد ماجد اور برادرِ اکبر سیدی اعلٰی حضرت -علیہما الرحمہ- سے حاصل کی۔ نعت گوئی کی تعلیم بھی اپنے برادرِ اکبر سے پائی، اور کلام مجاز میں بلبل ہندوستان حضرت داغ دہلوی -رحمۃ اللہ علیہ- سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ داغ دہلوی کے قیام رامپور کے دوران آپ اُن کے پاس حاضر ہوا کرتے۔ داغ دہلوی کو آپ سے خاص اُنس تھا اور اکثر پیارے شاگرد کہہ کر خطاب کیا کرتے۔ اس کا اظہار مولانا حسن رضا خود اپنے ایک شعر میں یوں کرتے ہیں :

پیارے شاگر د تھا لقب اپنا ٭ کس سے اس پیار کا مزا کہیے


کلام مجاز میں آپ کا دیوان’ ثمر فصاحت‘ آپ کی غیر معمولی ذہانت و ذکاوت ، مزاج کی شوخی و شگفتگی اور زندہ دلی کا بین ثبوت ہے۔ ثمر فصاحت کا تاریخی مادہاے نام تو ۱۳۱۹ ھ ہے؛ مگر اس کی طباعت اولی ۱۳۲۷ ھ میں ہوئی۔ رنگ مجازی میں آپ نے فارسی میں بھی کلام فرمایا، جس کا نام ’قند پارسی‘ـ ہے۔ نہایت مختصر ہونے کی وجہ سے اس کو ثمر فصاحت کے ساتھ ہی ملحق کر دیا گیاہے۔


۱۳۲۵ھ میں مع عیال حج سے شرف یابی کے بعد آپ نے کلام مجاز ترک کر دیا، اور محض نعت اور منقبت کو اپنا مشغلہ بنا لیا؛ چنانچہ نعت میں ایک مکمل دیوان ترتیب دیا جس کا نام ’ذوق نعت‘ رکھا۔ ذوق نعت کی طباعت اولی پر خود سیدی اعلی حضرت -علیہ الرحمہ- نے قطعاتِ تاریخ طباعت تحریر فرمائے۔

 

Sunday, June 19, 2022

شیخ المشائخ حضرت شاہ مخدوم غلام محی الدین صدیقی قصوری دائم الحضوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

شیخ المشائخ حضرت شاہ مخدوم غلام محی الدین صدیقی قصوری دائم الحضوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 1202ھ کو قصور، پنجاب میں ہوئی۔ آپ عالم دین، متبع سنت، سلسلۂ نقشبندیہ و قادریہ سے مستفیض، سلسلۂ نقشبندیہ کی ترویج و اشاعت میں فعال اور صاحب دیوان شاعر تھے۔ خانقاہ للہ شریف جہلم اور بیر بل شریف سرگودھا آپ کے فیضان سے قائم ہوئیں۔ 22 ذو القعدہ 1270ھ کو مثنوی مولانا روم کا درس فرمایا اور اس میں اولیاء کی موت اور حیات کا بہت تذکرہ فرمایا اور بعد درس وصال فرما گئے۔ مزار شریف کوٹ غلام محمد، قصور پنجاب پاکستان میں مرجع خلائق ہے۔ (تذکرہ مشائخ نقشبند)


Shaykh-ul-Mashaikh, Shah Makhdoom Ghulam Muhyuddin Kasuri Da’im-ul-Huzoori (Alayhir Rahmah) was born in 1202 AH in Kasur, Punjab. Known for uncompromising adherence to the Sunnah, he emerged as a prominent figurehead of the Naqshbandi and Qadiri orders. Along with scholarly and spiritual pursuits, he was an avid poet whose anthology continues to be studied. The spiritual centers of Khanqah Lillah Sharif Jhelum and Birbal Sharif Sargodha were established through his blessings. He passed away on 22 Dhul Qa’idah 1270 AH while giving the discourse on the death and life of Awliya from Mawlana Rum’s Masnavi. His blessed mausoleum is located in Kot Ghulam Muhammad, Kasur, Punjab, Pakistan. [Tarikh Mashaikh Naqshband]

استاذامام بخاری امام مسلم و امام ابو داود، حافظ الحدیث، حضرت امام حافظ ابو زکریا یحیی بن مَعِین بغدادی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

 


استاذ امام بخاری امام مسلم و امام ابو داود، حافظ الحدیث، حضرت امام حافظ ابو زکریا یحیی بن مَعِین بغدادی رحمۃ اللہ تعالی علیہ 158ھ بمطابق 775ء کو انبار کے قریب نقیا نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ جلیل القدر عالم دین، شیخ المحدثین اور اپنے ہاتھ سے 10 لاکھ احادیث مبارکہ تحریر کرنے کا اعزاز پانے والے تھے۔ بڑے بڑے علماء و محدثین نے آپ کو جرح و تعدیل کا امام، اسماء الرجال کا سب سے بڑا عالم، اور صحت حدیث کو پرکھنے کا بادشاہ کہا۔ علم دین کی طلب میں آپ نے اپنا کل سرمایہ تقریباً 10 لاکھ 50 ہزار درہم صرف کر ڈالا یہاں تک کہ جوتا تک نہ خرید پائے اور ننگے پیر چلتے تھے۔ ”تاریخ ابن معین“ آپ کی یادگار کتاب ہے۔ 23 ذو القعدہ 233ھ کو مدینۂ منورہ میں وصال فرمایا اور جس تخت مبارک پر حضور نبی مکرم نورِ مجسم ﷺ کو غسل دیا گیا تھا اسی پر آپ کو غسل دیا گیا۔ (تاریخ دمشق، تھذیب التھذیب، بستان المحدثین، وفیات الاعیان، الرحلۃ فی طلب الحدیث)


Teacher of Imam Bukhari Imam Muslim and Imam Abu Dawood, Hafiz al-Hadith, Imam Abu Zakariyya Yahya bin Ma’een Baghdadi (Alayhir Rahmah) was born in 158 AH (775 CE) in a village called Niqya near Anbar. He was an esteemed scholar, teacher of Hadith masters, and the one who had the honor of writing a million hadiths with his own hands. Great scholars and hadith experts have regarded him as the Imam of Jarh and Ta’deel, the greatest scholar of Asma’ ar-Rijal, and the king of examining the authenticity of hadith. In pursuit of sacred knowledge, he spent his entire wealth of about 1 million and 50 thousand dirhams so much so that he could not even buy a shoe and walked barefoot. ‘‘Tarikh Ibn Ma’een’’ is his memorable book. He passed away on 23 Dhu al-Qa’dah 233 AH in Madinah Munawwarah and was bathed on the blessed board on which the Beloved Prophet ﷺ was bathed. [Tarikh Dimashq, Tahzib at-Tahzib, Bustan al-Muhaddithin, Wafyat al-A’yaan, Ar-Rihla fi Talab al-Hadith]

Thursday, June 16, 2022

سید عبد الرزاق گیلانی المعروف بابا شاہ چراغ قادری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ


حضرت سید عبد الرزاق گیلانی المعروف بابا شاہ چراغ قادری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت اوچ شریف، ضلع بہاولپور میں ہوئی۔ آپ خاندان غوث الاعظم کے چشم و چراغ، اپنے والد ماجد سید الوہاب گیلانی کے مرید و خلیفہ، عالم و فاضل، عابد و زاہد، ولی کامل، سلسلہ قادریہ کے عظیم المرتبت شیخ طریقت اورمرجع خاص و عام تھے۔ شاہ جہان بادشاہ آپ کے عقیدت مند اور خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے۔ 22 ذو القعدہ 1068ھ کو لاہور میں وفات پائی۔ لاہور ہائیکورٹ کے قریب آپ کا عالیشان مزار شریف دعاؤں کی قبولیت کا مقام ہے۔ (خزینۃ الاصفیاء)


Shaykh Sayyid Abd ar-Razzaq Gilani alias Baba Shah Charag Qadiri Lahori (Alayhir Rahmah) was born in Uch Sharif, Bahawalpur District. He was a beacon of light from the exalted family Sayyiduna Ghous al-Azam family, disciple and caliph of his father Sayyid Abd al-Wahhab Gilani, pious practicing scholar, pious ascetic, devout worshiper, celebrated wali, and a high ranking shaykh of the Qadiriyah Sufi order. King Shahjahan was his devotee and used to be at his service. He passed away on 22nd Dhu al-Qa’dah 1068 AH. His magnificent mausoleum near the Lahore High Court is the place of acceptance of prayers. [Khazinat al-Asfiyah]

 

Wednesday, June 15, 2022

خضر راہ ہدایت، حضرت علامہ میر سید فضل الله شاہ ترمذی کالپوی رحمۃ الله تعالی علیہ


 

سید السالکین، خضر راہ ہدایت، حضرت علامہ میر سید فضل الله شاہ ترمذی کالپوی رحمۃ الله تعالی علیہ دسویں صدی ہجری میں پیدا ہوئے۔ آپ حضرت شاہ برکت الله مارہروی کے پیر و مرشد، ولی کامل، عالم باعمل، درگاہ محمدیہ کالپی شریف کے سجادہ نشین اور سلسلۂ عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ کے بتیسویں امام و شیخ طریقت ہیں۔ زہد و تقوی، عبادت و ریاضت میں ممتاز اور مشائخین عصر میں معزز و مقبول تھے۔ 14 ذی القعدہ 1111ھ بروز جمعرات وصال فرمایا، مزار مبارک اپنے جد امجد کے مزار سے مغرب کی جانب کالپی شریف (ضلع جالون، یو پی) ہندستان میں ہے۔ (تذکرہ مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ)


Sayyid as-Salikeen, Khizr-e Raah-e Hidayat, Allamah Meer Sayyid Fazlullah Shah Tirmizi Kalpwi (Alayhir Rahmah) was born in the 10th Century AH. He was the Spiritual Guide and Master of Shah Barkatullah Marehrawi, perfect Wali Allah, pious practicing scholar, trustee of Dargah Muhammadiyah Kalpi Sharif, and 32nd Imam and Shaykh of Qadiriyah Barakatiyah Ridawiyah Sufi Order. He was an example of his pious predecessors, in knowledge, piety, wisdom, and understanding. All the great Ulama and Masha’ikh of the time held him in great esteem. He passed away on Thursday, the 14th of Dhu al-Qa’dah 1111 AH. His blessed resting place is on the western side of the mausoleum of his forefathers in Kalpi Sharif, Jalaun, U.P. India. [Tazkirah Mashaikh Qadiriyah Baraktiyah Razawiyah]

Friday, June 10, 2022

امام المحدثین، حضرت امام ابو الحسن علی بن عمر بغدادی دارقطنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

شیخ الاسلام، امام المحدثین، حضرت امام ابو الحسن علی بن عمر بغدادی دارقطنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 306ھ میں محلہ دار قطن بغداد عراق میں ہوئی۔ آپ ماہر علم حديث، علل حديث، اسمائے رجال حديث، عالم باعمل، مفسر، قاری، فقیہ، نحو و تجوید کے ماہر، نہایت ذہین اور ”سنن دارقطنی“ سمیت 80 کتب کے مصنف ہیں۔ امام حاکم نیشاپوری، ابو حامد اسفرائنی، اور ابو نعیم اصبہانی جیسے بڑے محدثین کا شمار بھی آپ کے تلامذہ میں ہوتا ہے۔ 8 ذی القعدہ 385ھ کو وصال فرمایا، فقیہ ابو حامد اسفرائنی نے نماز جنازہ پڑھائی اور سیدنا معروف کرخی کے مزار سے متصل قبرستان باب حرب بغداد میں سپرد خاک کیے گئے۔ (سیر اعلام النبلاء، تذکرۃ الحفاظ، بستان المحدثین)


Shaykh al-Islam, Imam al-Muhaddithin, Imam Abu al-Hasan Ali ibn Umar Daraqutni (Alayhir Rahmah) was born in 306 AH in the town of Dar Qutn, Baghdad, Iraq. He was an expert in the science of Hadith; Ilal al-Hadith; and Asma ar-Rijaal, a pious practicing scholar, Quranic exegetist, an expert in quranic connotation and diacritization, very intelligent, and author of Sunan Daraqutni and 80 other books. Great hadith masters like Imam Hakim, Al-Isfarani, and Abu Nu’aym are among his students. He passed away on 8th Dhu al-Qa’dah 385 AH, Faqih Abu Hamid al-Isfaraini led his funeral prayer and was laid to rest in the graveyard of Sayyiduna Ma’roof Karkhi, Bab Harb, Baghdad. [Siyar A’laam an-Nubala, Tazkirat al-Huffaz, Bustan al-Muhaddithin]

Wednesday, June 8, 2022

، جگر گوشۂ مفسر اعظم، شیخ الاسلام والمسلمین، تاج الشریعہ، مفتی محمد اختر رضا خان حنفی قادری نوری رضوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

وارث علوم اعلی حضرت، نبیرۂ حجۃ الاسلام، جانشین مفتیٔ اعظم، جگر گوشۂ مفسر اعظم، شیخ الاسلام والمسلمین، تاج الشریعہ، مفتی محمد اختر رضا خان حنفی قادری نوری رضوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 26 محرم الحرام 1362ھ مطابق 2 فروری 1943ء بروز منگل بریلی شریف میں ہوئی۔ آپ بلاشبہ اپنے عہد کے سب سے زیادہ قد آور، علمی، متقی، محترم، مکرم، محبوب اور بااثر شخصیات میں سے تھے۔ آپ بہت بڑے عاشق رسول ﷺ، متحبر عالم، عظیم محقق، ماہر فقیہ، مایہ ناز شاعر، بہترین مصنف، محتاط مترجم، تقویٰ و استقامت کے پیکر، یادگار اسلاف، حق و صداقت کے علم بردار، صاحب بصارت، عظیم روحانی شخصیت، اور جامع فضائل و کمالات تھے۔ 7 ذی القعدہ 1439ھ بمطابق 20 جولائی 2018 بروز جمعہ مغرب کے لیے وضو فرمایا اور جب اذان شروع ہوئی تو ’’یا اللہ! یا اللہ! یا اللہ! اللہ اکبر! اللہ اکبر!‘‘ کی صدا بلند فرمائی اور ان آخری الفاظ کے ساتھ وصال باکمال فرمایا۔ آپ کے جنازے میں لاکھوں لاکھ مریدین، محبین، معتقدین، متوسلین نے شرکت کی۔ ازہری گیسٹ ہاؤس، بریلی شریف، ہندستان میں آپ کا مزار پرانوار نزول رحمت اور دعاؤں کی قبولیت کا مقام ہے۔

Saturday, June 4, 2022

مرید و خلیفۂ اعلی حضرت، حضرت علامہ مولانا الحاج محمد عمر بن ابوبکر قادری برکاتی رضوی کھتری رحمۃ اللہ تعالی علیہ



مرید و خلیفۂ اعلی حضرت، حضرت علامہ مولانا الحاج محمد عمر بن ابوبکر قادری برکاتی رضوی کھتری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 1291ھ مطابق 1876ء میں پور بندر، صوبہ گجرات، ہندستان کے ایک علمی اور دینی گھرانے میں ہوئی۔ آپ عالم باعمل، مایہ ناز فقیہ، عاشق اعلی حضرت اور سرزمین گجرات میں مسلک اعلی حضرت کے ترجمان تھے۔ شیر بیشہ اہلسنت حضرت علامہ حشمت علی خان صاحب لکھنوی پیلی بھیتی علیہ الرحمہ جیسی عظیم ہستی کو بھی آپ سے شرف خلافت حاصل تھا۔ 5 ذی القعدہ 1384ھ مطابق 8 مارچ 1965ء بروز پیر شریف 3 بجکر 30 منٹ پر وصال فرمایا۔ مزار پور بندر، گجرات، ہندستان میں ہے۔ (تجلیات خلفائے اعلی حضرت)


Disciple and Khalifah of AlaHazrat, Allamah Mawlana Al-Haaj Muhammad Umar bin Abu Bakr Qadiri Barakati Ridawi Khatri (Alayhir Rahmah) was born in 1291 AH i.e. 1876 CE in a scholastic and religious family in Porbandar, Gujarat Province, India. He was a pious practicing scholar, eminent jurist, an ardent devotee of AlaHazrat, and spokesman and representative of Maslak-e-AlaHazrat in the land of Gujarat. A great personality like Allamah Hashmat Ali Khan Lucknowi Pilibhiti (Alayhir Rahmah) also had the honor of Khilafah from him. He passed away on Monday, 5 Dhu al-Qa’dah 1384 AH i.e. 8th March 1965 CE at 03:30. His blessed resting place is in Porbandar, Gujarat, India. [Tajalliyaat-e Khulafa-e AlaHazrat]

مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ

  مرید و خلیفہ صدر الشریعہ، فقیہ اعظم ہند، شارح بخاری، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رضی اللہ عنہ کی ولادت 11 شعبان 1339ھ کو قصبہ گھو...